اخلاص عبادات اور اعمال کی روح ہے ، مولانا عبد الماجد فاروقی

اخلاص عبادات اور اعمال کی روح ہے ، مولانا عبد الماجد فاروقی

کراچی(این این آئی)ملی یکجہتی کونسل سندھ کے سینئر نائب صدر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ۔۔۔

 اخلاص عبادات اور اعمال کی روح ہے اور اللہ تعالیٰ کے ہاں اعمال کی قبولیت کی پہلی شرط اخلاص ہے ۔مدرسہ تعلیم القرآن میں اصلاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا کہ اخلاص کا مطلب یہ ہے کہ ہر نیک عمل صرف اللہ تعالیٰ کی رضا، قربت اور خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کیا جائے اور اس میں دکھاوے یا ریاکاری کا کوئی شائبہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں کسی بھی عمل کی قبولیت کے لیے دو بنیادی شرائط ہیں؛ پہلی یہ کہ نیت خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہو اور دوسری یہ کہ عمل نبی کریمؐ کی سنت کے مطابق انجام دیا جائے ۔ اخلاص کی بدولت معمولی عمل بھی اللہ تعالیٰ کے ہاں بڑی قدر و منزلت حاصل کرلیتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...