ڈی جی ٹیکنیکل سروسز کے عہدے کے لیے افسران میں کھینچا تانی

  ڈی جی ٹیکنیکل سروسز کے عہدے کے لیے افسران میں کھینچا تانی

کراچی(این این آئی)بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے محکمہ انجینئرنگ میں ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز کا عہدہ ایک مرتبہ پھر اہمیت اختیار کرگیا ہے۔۔۔

جہاں اہم عہدے کے حصول کے لیے گریڈ 20 اور گریڈ 19 کے چار افسران کے درمیان مبینہ طور پر رسہ کشی جاری ہے ۔ محکمہ بلدیات سندھ کے گریڈ 20 کے مکینیکل انجینئر مبین شیخ کی کے ایم سی میں تعیناتی کے بعد اس عہدے کے لیے جوڑ توڑ تیز ہونے کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب کے ایم سی کے چیف انجینئر سینٹرل ذوالفقار ابڑو اور چیف انجینئر برجز وحید الدین نیپر کے نام بھی اس دوڑ میں لیے جارہے ہیں۔ باخبر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ محکمہ انجینئرنگ کے اس اہم عہدے کے حصول کے لیے بااثر حلقوں میں رابطے اور اثرورسوخ استعمال کیا جارہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...