آرٹس کونسل میں تھیٹر آدھے ادھورے پیش

آرٹس کونسل میں تھیٹر  آدھے ادھورے پیش

کراچی(این این آئی) آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام اسکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ آرٹس (سوواپا) کی المنائی سیریز کا 11واں تھیٹر’’آدھے ادھورے ‘‘اسٹوڈیو ٹو میں پیش کیا گیا۔

معروف ڈرامہ نگار موہن راکیش کے تحریر کردہ ڈرامے کی ہدایت کاری زوبی فاطمہ نے کی، جبکہ شیرل جان، نوریز لاشاری، حسن عارف، یاسمین عثمان اور کائنات محمد نے اداکاری کے جوہر دکھائے ۔تھیٹر ’’آدھے ادھورے ‘‘ میں خاندانی زندگی کے تضادات، انسانی رشتوں کی پیچیدگیوں اور خاندان کے اندر جنم لینے والی کشمکش کو حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کیا گیا۔ کہانی میں معاشی مشکلات، نامکمل خواہشات کے باعث خاندان کے افراد کے درمیان بڑھتے فاصلوں کو اجاگر کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...