الخدمت کے تحت معذور مستحق افراد میں وہیل چیئرز تقسیم
کراچی(پ ر)الخدمت کراچی کے شعبہ کمیونٹی سروسز کے تحت مستحق معذور افراد میں وہیل چیئر ز تقسیم کر دی گئیں ۔وہیل چیئر تقسیم کرنے کی تقریب گزشتہ روز الخدمت ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں طلبہ ، گھریلو خواتین خصوصی بچوں اور معذور محنت کشوں میں وہیل چیئر تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر الخدمت کمیونٹی سروسز عمر خان اور سینئر منیجر کمیونٹی سروسز سرفراز شیخ موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز عمر خان قائم خانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت کا شعبہ کمیونٹی سروسز 50سال سے انسانیت کی بلا تفریق خدمت کررہا ہے ۔الخدمت کمیونٹی سروسز کے تحت خدمت کے مختلف کام سارا جاری رہتے ہیں ۔ مہنگائی اور مشکل حالات کے باعث لوگ پریشان ہیں اور کمزور طبقات کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ بہت سے معذور افراد وہیل چیئر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments