جعلی خبروں کی شناخت اور تصدیق سے متعلق تربیتی سیشن

 جعلی خبروں کی شناخت اور  تصدیق سے متعلق تربیتی سیشن

کراچی(این این آئی) کراچی پریس کلب میں غلط معلومات، دانستہ گمراہ کن اطلاعات اور جعلی خبروں کی شناخت اور تصدیق کے حوالے سے تربیتی سیشن منعقد کیا گیا، جس میں صحافیوں کو حقائق کی جانچ پڑتال اور ڈیجیٹل ذرائع سے خبروں کی تصدیق کے جدید طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔

سیشن میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل اور سماجی ذرائع ابلاغ پر تیزی سے پھیلنے والی غیر مصدقہ معلومات عوامی رائے کو متاثر کرنے کے ساتھ صحافتی ذمہ داریوں کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج ہیں، اس لیے کسی بھی خبر کو شائع یا نشر کرنے سے پہلے اس کی صحت کی تصدیق ضروری ہے ۔تربیتی سیشن کے دوران غلط معلومات، دانستہ گمراہ کن اطلاعات اور جعلی خبروں کے درمیان فرق، حقائق کی جانچ، مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار یا تبدیل کیے گئے مواد کی شناخت اور گمراہ کن اطلاعات کی روک تھام کے طریقوں پر روشنی ڈالی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...