کراچی میں شہری سہولتوں کی بحالی ناگزیر ہے ، پاسبان

کراچی میں شہری سہولتوں کی بحالی ناگزیر ہے ، پاسبان

پانی، سیوریج اور ٹریفک کے مسائل حل کیے بغیر جدید شہر کی تعمیر ممکن نہیںجامع ماسٹر پلان مرتب کرکے موثر انتظامی نظام قائم کیا جائے ، عبدالحاکم قائد

کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ کراچی کو جدید اور قابلِ رہائش شہر بنانے کے لیے جامع ماسٹر پلان اور بنیادی شہری سہولتوں کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ناقص اور غیرمنظم منصوبہ بندی کے باعث شہر پانی کی قلت، سیوریج، کچرے ، خستہ حال سڑکوں اور ٹریفک جام جیسے مسائل سے دوچار ہے ، جن کے حل کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں۔پاسبان کے عوامی سیکریٹریٹ میں ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالحاکم قائد نے کہا کہ لیاری اور ملیر ندیوں کے ذریعے بغیر صفائی کے گندا پانی سمندر میں چھوڑنا ماحول اور انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

ترقیاتی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ ہونے کے باوجود شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لیے صرف سڑکوں کی تعمیر کافی نہیں، بلکہ جدید اور مربوط عوامی نقل و حمل کا نظام بھی متعارف کرانا ضروری ہے ۔ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان اختیارات کے تضادات دور کیے جائیں اور جدید ٹیکنالوجی سمیت خودکار ٹریفک سگنلز سے استفادہ کیا جائے ۔عبدالحاکم قائد نے زور دیا کہ کچی آبادیوں کو مسمار کرکے لوگوں کو بے گھر کرنے کے بجائے انہیں باقاعدہ شہری منصوبہ بندی کا حصہ بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...