تکریم اساتذہ فاؤنڈیشن کی تقریب میں اعزازات تقسیم
کراچی(این این آئی)وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے بارے میں عمومی تاثر اچھا نہیں، لیکن نتائج سامنے آنے پر انہی اسکولوں کے طلبہ و طالبات اچھے نمبروں سے کامیاب ہونے کے ساتھ مختلف پوزیشنیں بھی حاصل کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تکریم اساتذہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ضلع شرقی کے سرکاری اسکولوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو اسناد اور اعزازات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 136 بہترین اساتذہ، 100 ریٹائرڈ اساتذہ، ضلع شرقی کے 25 سرکاری اسکولوں کو نمایاں کارکردگی پر اسناد اور اعزازات دیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments