گاڑی نے سڑک عبور کرنے والی راہگیر خاتون کو کچل دیا

گاڑی نے سڑک عبور کرنے والی راہگیر خاتون کو کچل دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے بائیکو پمپ کے قریب ٹریفک حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل راہگیر سے ٹکرا گئی حادثے میں بائیک سوار جاں بحق جبکہ راہگیر زخمی ہوگیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی زخمی کی شناخت سہراب کے نام سے ہوئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈیفنس اور سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثات میں ایک موٹر سائیکل سوار اور ایک راہگیر خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ ساحل تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 8 میں خیابانِ ٹیپو ابو طالب امام بارگاہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت 57 سالہ محمد یٰسین ولد محمد صدیق کے نام سے ہوئی جسکی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ادھر سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کرنے والی ایک راہگیر خاتون کو کچل دیا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 25 سالہ مومل زوجہ ارشد کے نام سے ہوئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...