نوڈیرو:کراچی میں اساتذہ پر لاٹھی چارج، شیلنگ کے خلاف ریلی

نوڈیرو:کراچی میں اساتذہ پر لاٹھی چارج، شیلنگ کے خلاف ریلی

نوڈیرو (نمائندہ دنیا)کراچی میں مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کرنے والے پرائمری اساتذہ پر پولیس کے لاٹھی چارج اور ۔۔

شیلنگ کے خلاف پ ٹ الف لاڑکانہ کی اپیل پر تحصیل رتوڈیرو اور نوڈیرو کے اساتذہ نے گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول ٹو نوڈیرو سے پریس کلب تک ریلی نکالی، اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں اپنے جائز مطالبات کے حق میں پُرامن احتجاج پراساتذہ پر لاٹھی چارج اور شیلنگ قابلِ مذمت ہے ۔ اساتذہ بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں، ان کے ساتھ ایسا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ودیگرسے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے تمام مطالبات فوری منظور کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...