شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 10سالہ بچہ جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود سیکٹر 51/C، الیاس مسجد کے قریب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق بارات کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی کہ ہوائی فائرنگ کے دوران ایک بے سمت واپس لوٹتی گولی قریبی گھر کی چھت پر سوئے ہوئے 10 سالہ بچے محمد اذان کو لگی، جس کے باعث وہ زخمی ہو گیا جو بعد ازاں دوران علاج جاں بحق ہو گیا۔واقعے میں ملوث ملزمان محمد وقار ولد رفیح اور وقاص ولد رفیع کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments