حیدر آباد چیمبر:پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل کمی خوش آئند قرار

حیدر آباد چیمبر:پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل کمی خوش آئند قرار

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر ندیم احمد صدیقی، سینئر نائب صدر محمد فہد میاں اور نائب صدر عرفان عاربیانی نے۔۔۔

 ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ مسلسل کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جائے۔ چیمبر عہدیداران نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 400 روپے فی لٹر سے تجاوز کرنے کے بعد اب بتدریج کم ہو کر بالترتیب 330 اور 360 روپے فی لٹر تک آ گئی ہیں، جو ایک مثبت پیش رفت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...