سکھر:میئر کاکچی آبادیاں ریگولرائز کرنے کیلئے جامع اقدامات کااعلان
شہریوں کومالکانہ حقوق دینے کیلئے سیاسی وسماجی حلقے تعاون کریں، بیرسٹر ارسلان اسلام
سکھر(بیورو رپورٹ)میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی اور وژن کے مطابق سکھر شہر کی تمام کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے اور وہاں آباد شہریوں کو شفاف اور منظم طریقہ کار کے تحت مالکانہ حقوق فراہم کرنے کے لیے ایک جامع اور مربوط عمل شروع کیا جا رہا ہے ، جس کا بنیادی مقصد برسوں سے آباد شہریوں کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی اور ان کے مسائل کا مستقل حل یقینی بنانا ہے ۔اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ اس اہم عوامی اقدام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں، بلدیاتی نمائندوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔
اس سلسلے میں ڈپٹی میئر، ٹاؤن چیئرمینز، وائس چیئرمینز، یونین کمیٹیوں کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز، کونسلرز، محلہ کمیٹیوں کے اراکین، مشیران اور پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام تنظیموں کو اس عمل میں فعال کردار ادا کرنے کی دعوت دی گئی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایک غیر سیاسی اور خالصتاً عوامی فلاح و بہبود کا عمل ہے ، جس میں کسی سیاسی وابستگی یا جماعتی تفریق کی کوئی گنجائش نہیں۔ مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ (ق)، جی ڈی اے ، جمعیت علمائے اسلام، جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں اور دیگر سیاسی و سماجی حلقوں کو اس قومی و شہری ذمہ داری میں بھرپور تعاون کی دعوت دی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ این جی اوز، کاروباری برادری، ڈاکٹرز، وکلا، تاجر برادری، خواتین، بزرگ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس عوامی مشن کا حصہ بنیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments