ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ ملیر کھوکھراپار نمبر دو آغا ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ابرار جاں بحق جبکہ محمد قربان زخمی ہوگیا۔
شاہراہ پاکستان واٹر پمپ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ سائٹ ایریا حبیب چورنگی رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 40 سالہ موٹر سائیکل سوار محمد افتخار ولد محبوب علی جاں بحق ہوگیا۔ شارع فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب پی ایس او پمپ کے سامنے ٹریفک حادثے میں 45 سالہ راشد محمود ولد محمود الحق جان کی بازی ہار گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments