گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)قصبہ نیو میاں والی کالونی سانول چوک کے قریب گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت نسرین کے نام سے ہوئی۔ واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے ۔علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن ضیاء کالونی میں الیاس مسجد کے قریب خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے ،مقتولہ کی شناخت 26 سالہ ثناء زوجہ دلاور کے نام سے ہوئی، مقتولہ کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments