شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

 شراب کی سپلائی کی کوشش  ناکام ،ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال بلاک 09 میں پولیس کی کارروائی، شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔کارروائی کے دوران شراب کی ترسیل میں ملوث ملزم یوسف ولد عبداللہ خان کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 9 عدد کارٹن میں موجود 250 شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔سپلائی میں استعمال ہونے والی کار نمبری AHC-019 کو ضابطے کے تحت تحویل میں لے لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق برآمدہ شراب گلشن اقبال اور اطراف کے علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی۔گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔گرفتار ملزم اس سے قبل بھی منشیات اور شراب فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...