بین الصوبائی منشیات سپلائر بہن بھائی گرفتار
کراچی (اے پی پی)موچکو پولیس نے چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سپلائی میں ملوث بہن اوربھائی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 7کلوسے زائد چرس برآمد کرلی۔
جمعہ کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتارملزم کی شناخت عبد الحمید ولد کمال خان اور ملزمہ کی عائشہ دختر کمال خان کے ناموں سے ہوئی ہے ۔دونوں ملزمان پسنجر بس کے ذریعے منشیات تربت بلوچستان سے لیکر کراچی پہنچے تھے۔پولیس نے ملزم و ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کاآغاز کردیاہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments