پنگریو:پولیس کارروائیوں میں 3 اشتہاریوں سمیت 15 ملزم گرفتار

پنگریو:پولیس کارروائیوں میں 3 اشتہاریوں سمیت 15 ملزم گرفتار

پنگریو (نمائندہ دنیا) ضلع بدین میں پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 اشتہاریوں سمیت 15 ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکلیں، منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور گٹکا برآمد کرلیا گیا۔

 ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو اور ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی ہدایات پر ٹنڈو غلام علی، بدین نندو، پنگریو، کڑیو گھنور، ڈیئی، شہید فاضل راہو، ٹنڈو باگو پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ تمام ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔ پولیس کے مطابق جرائم پیشہ اور مطلوب ملزموں کی گرفتاری تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...