حیدر آباد :قتل کیس میں مطلوب مرکزی ملزمان باپ، بیٹا گرفتار
حیدر آباد (بیورو رپورٹ) ایس ڈی پی او بلدیہ ظہور احمد سومرو کی سربراہی میں ایس ایچ او مظفر خالدی نے عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کیس میں مطلوب مرکزی ملزمان باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
بلدیہ کالونی میں بچوں کے معمولی تنازع پر ملزمان محمد صدیق مشوری اور اس کے بیٹے زاکر مشوری نے ساتھیوں کے ہمراہ مدعی عبدالعزیز کوریجو کے گھر میں داخل ہوکر مدعی، اس کے بھائی اور دیگر اہل خانہ پر تشدد کیا، جبکہ نفیس کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔ بلدیہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش میں پیشرفت کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر قتل کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزمان باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ مقدمے میں مطلوب دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments