ٹنڈوآدم:برانچ آر ڈی 50 کے پشتے کمزور،شگاف پڑنے کا خدشہ

ٹنڈوآدم:برانچ آر ڈی 50 کے پشتے کمزور،شگاف پڑنے کا خدشہ

مٹی کے کٹاؤ کے باعث رقبہ زیر آب آنے ، بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خدشہ محکمہ ایریگیشن آگاہ ہونے کے باوجود خاموش،شہریوں کا حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ

ٹنڈوآدم (نمائندہ دنیا) ٹنڈوآدم میں برانچ آر ڈی 50کے پشتے انتہائی کمزور پڑ گئے ، نہر کے کناروں سے مٹی کی کٹائی ہونے کے باعث کسی بھی وقت شگاف پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایری گیشن ٹنڈوآدم کی جانب سے نہروں کے پشتوں کے لئے کسی بھی قسم کے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جاسکے ہیں۔ ٹنڈوآدم برانچ آر ڈی 50 ٹنڈوآدم ٹو شہدادپور کے اطراف نہر کے دونوں جانب کے مٹی کے کٹاؤ کے باعث پشتے انتہائی کمزور ہونے لگے ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے شگاف کی صورت اختیار کرسکتے ہیں ، جس سے بڑا رقبہ زیر آب آنے اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ آبپاشی کی اہلکاروں کی جانب سے بھی مبینہ طور پر نہر کی مٹی کے کٹاؤ اور فروخت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

جس کے باعث نہر میں اکثر اوقات مویشی نہروں میں موجود پائے جاتے رہے ہیں جبکہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک دفتری رپورٹ کے ذریعے بھی اس سنگین صورتحال سے متعلق آگاہ کیا جاچکا ہے ، لیکن قابل افسوس عمل ہے کہ حکام بالا نے ایسی رپورٹ کو ردی کی ٹوکری کی نظر کردیا ہے ۔ جبکہ شہر سے نصف کلو میٹر دور ٹنڈوآدم نہر میں اگر شگاف پڑتا ہے تو شہرکو سیلا ب جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، جس سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کا خدشہ ہے ۔ شہر کے سیاسی و سماجی تنظیموں نے حکام سے فوری نوٹس لینے اور پشتوں کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...