جیل خانہ جات میں کانسٹیبلز کے انٹرویوز کا شیڈول تبدیل

جیل خانہ جات میں کانسٹیبلز کے انٹرویوز کا شیڈول تبدیل

کراچی(این این آئی) محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں پرزن کانسٹیبل (بی ایس 07) اور لیڈی پرزن کانسٹیبل (بی ایس 07) کی بھرتیوں کے سلسلے میں جاری انٹرویوز کے شیڈول میں سڑکوں کی بندش کے باعث تبدیلی کردی گئی ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق 27 نومبر 2026 کو ہونے والے پرزن کانسٹیبلز کے انٹرویوز اب 30 نومبر 2026 کو منعقد ہوں گے ۔اسی طرح 28 نومبر کو ہونے والے لیڈی پرزن کانسٹیبلز کے انٹرویوز 2 دسمبر، جبکہ 30 نومبر کو ہونے والے انٹرویوز 3 دسمبر 2026 کو ہوں گے ۔تمام انٹرویوز صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک منعقد کیے جائیں گے ۔ محکمہ جیل خانہ جات نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی مقررہ تاریخوں کے مطابق انسپکٹر جنرل سندھ جیل خانہ جات و اصلاحی خدمات کے دفتر کراچی میں بروقت اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...