درخواست گزار کے وکیل سے جواب الجواب طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے بیٹے آواب علوی کے خلاف سفری پابندیوں اور ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔۔۔
امیگریشن اینڈ پاسپورٹ حکام نے عدالت میں جواب جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ آواب علوی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش اے آئی جی لیگل پنجاب نے کی تھی، جبکہ درخواست گزار کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے ۔درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ آواب علوی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے چکی ہے ، تاہم عدالتی حکم کے باوجود نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا گیا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے جواب الجواب طلب کرتے ہوئے درخواست کی سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments