ہائیکورٹ بار انتخابات،شہریوں کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری

ہائیکورٹ بار انتخابات،شہریوں کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ بار کے انتخابات کے باعث ہفتہ (آج) کو سندھ ہائی کورٹ کے اطراف کی سڑکیں سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔

 ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا۔ٹریفک پلان کے مطابق میرٹ انٹرنیشنل سگنل، عبداللہ ہارون روڈ سے آنے والی ٹریفک کو ریگل چوک کی جانب بھیجا جائے گا، جبکہ ایم آر کیانی چوک سے کوسٹ گارڈ میس، سرور شہید روڈ کے راستے ہائی کورٹ جانے والی ٹریفک کو عبداللہ ہارون روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔اسی طرح شاہراہ لیاقت سے پریس کلب براستہ سندھ ہائی کورٹ روڈ جانے والی ٹریفک کو ریگل چوک سے زینب النساء اسٹریٹ کی جانب بھیجا جائے گا۔ترجمان کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے اسٹاف اور وکلا کے لیے عبداللہ ہارون روڈ اور شاہراہ لیاقت کے راستے کھلے رہیں گے ۔ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...