قرآن کی بے حرمتی کے مقدمات کے فوری فیصلے کا مطالبہ
کراچی(این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد مبین قادری نے کہا ہے کہ ریاستِ مدینہ کے بعد پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے۔۔۔
جو اسلام کی بنیاد پر معرضِ وجود میں آیا اور آج ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آزادی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ پاکستان سنی تحریک ملک کے آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ، تاہم سوشل میڈیا پر قرآنِ پاک، ناموسِ رسالت ؐ، صحابہ کرام اور اہلِ بیتِ اطہار کی شان میں گستاخانہ مواد کے خلاف فوری کارروائی نہ ہونا افسوس ناک ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا مقدمات کی سماعت تیز کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments