قرآن کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں ،حنیف طیب
کراچی(این این آئی) نظا م مصطفی پارٹی کے چیئرمین حنیف طیب نے کہا ہے کہ قرآن مجید ہماری عزت، طاقت اور پہچان ہے ، جس کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔
سرکاری تحویل میں موجود قرآن پاک کے 39 مقدس نسخوں کو مستند علمائے کرام اور مفتیانِ عظام کی نگرانی میں فوری طور پر شرعی تطہیر کے بعد شرعی طریقے سے دفن یا محفوظ کرے ۔یوم حرمت قرآن کے موقع پر جامع مسجد فردوس، پاکستان کوارٹرز میں جمعہ کے اجتماع سے \'\'قرآن مجید کا مقام اور ہماری ذمہ داریاں\'\' کے موضوع پر خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک مسلمانوں نے قرآن کو سینے سے لگائے رکھا، دنیا نے ہماری عظمت تسلیم کی، لیکن اس کے احکامات سے دوری ہمیں ذلت و رسوائی کی طرف لے گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments