کورنگی نمبرایک میں گیس بحران، مکین پریشان
کراچی(سٹی ڈیسک) کورنگی نمبر1کے سیکٹر48/Hمیں گیس کی مسلسل بندش اور انتہائی کم پریشر کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی کی صورتحال اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ کھانا پکانا بھی دشوار ہوگیا جبکہ خواتین، بزرگوں، بچوں اور بالخصوص ملازمت پیشہ افراد کو روزمرہ امور کی انجام دہی میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔علاقے کے رہائشی محمد یوسف نے شکایتی خط میں موقف اختیار کیا کہ سیکٹر48/Hکورنگی نمبر 1 کے ڈی اے سے منظور شدہ اور باقاعدہ آباد رہائشی علاقہ ۔ان کے مطابق بعض اوقات گیس محض 20 سے 30 منٹ کیلئے دستیاب ہوتی ہے جبکہ بیشتر اوقات انتہائی کم پریشر کے باعث چولہا جلانا بھی ممکن نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments