سندھ حکومت شہری مسائل حل کرنے میں ناکام، رضوان نیازی

 سندھ حکومت شہری مسائل حل کرنے میں ناکام، رضوان نیازی

پانی، بجلی، گیس، ٹوٹی سڑکیں اور اسٹریٹ کرائم نے عوام کی زندگی اجیرن کردیشہر کو نعروں و اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ، رہنما پی ٹی آئی سندھ

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری رضوان نیازی نے سنگین شہری مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہعوام پانی، بجلی، گیس، ٹوٹی سڑکوں، کچرے اور اسٹریٹ کرائم کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ کراچی ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے ، لیکن افسوس کہ یہاں کے شہری آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔رضوان نیازی نے کہا کہ شہر میں پانی کی شدید قلت، تباہ حال سیوریج نظام، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور ٹوٹی سڑکیں حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ٹریفک جام اور بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی جبکہ عوام روزمرہ زندگی میں بنیادی سہولیات کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے وسائل پر سیاست کرنے کے بجائے شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور متعلقہ بلدیاتی ادارے کراچی کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔ برسوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجود شہر کے بنیادی مسائل جوں کے توں ہیں۔رضوان نیازی نے مطالبہ کیا کہ کراچی کو نعروں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ شہر میں صاف پانی کی فراہمی، سیوریج نظام کی بہتری، صفائی ستھرائی اور شہریوں کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں اور شہر کے ساتھ جاری ناانصافی کا سلسلہ بند کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...