لیسکو نے مزید262نادہندگان سے 50 لاکھ55ہزار روپے وصول کر لئے
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) لیسکو نے ایک روز کے دوران مزید 262 نادہندگان سے 50 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کرلی۔
ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 24 نادہندگان سے 68 ہزار، ایسٹرن سرکل میں 26 نادہندہ سے 61 ہزار، سنٹرل سرکل میں 46 نادہندگان سے 10 لاکھ 71 ہزار، ساؤتھ سرکل میں 30 نادہندگان سے 69 ہزار، ننکانہ سرکل میں 26 نادہندگان سے 27 ہزار، شیخوپورہ سرکل میں 35 نادہندگان سے 62 ہزار، اوکاڑہ سرکل میں 42 نادہندگان سے 43 ہزار جبکہ قصور سرکل میں 33 نادہندگان سے 53 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔