پولیس ملازمین اور اہل خانہ کے طبی اخراجات کیلئے 16 لاکھ روپے جاری

پولیس ملازمین اور اہل خانہ کے طبی  اخراجات کیلئے 16 لاکھ روپے جاری

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں سے نبرد آزما پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے طبی اخراجات کیلئے 16 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کر دی۔

لاہور پولیس کے کانسٹیبل فہیم احمد کو اہلیہ کے علاج کیلئے 5 لاکھ ، راولپنڈی پولیس کے ڈی ای او محمد احسن کو ٹانگ کے علاج کیلئے 5 لاکھ ، لاہور پولیس کے انسپکٹر نوفل ظہور کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئے 2 لاکھ ، ملتان کے کانسٹیبل مشکور احمد کو نفسیاتی عارضے کیلئے 1 لاکھ ، سلمان علی دفتری کی اہلیہ کو ٹیومر کے علاج کیلئے 1 لاکھ ، جونیئر کلرک حافظ محمد حسنین کو گردوں کے علاج کیلئے 1 لاکھ ، ہیڈ کانسٹیبل زاہد بشیر کو اہلیہ کے علاج کیلئے 1 لاکھ روپے دئیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں