حادثات : 12 باراتی سمیت 17 زخمی
قصور،ننکانہ صاحب(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)دو مقامات پر ٹریفک حادثات میں 12 باراتی سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔
باراتیوں کی بس قصور سے رائیونڈ جارہی تھی کہ اٹھیل پور سٹاپ پر سامنے سے آتے مزدا ڈالے سے ٹکراکرالٹ گئی جس سے 45سالہ شبانہ، 60 سالہ عطا الرحمن، 20سالہ علی ، 40سالہ شفیق انور، 60سالہ شمیم بی بی، 25سالہ حبیبہ، 30سالہ حناسہیل، 6سالہ زین سہیل، 4سالہ حسنین، 22سالہ صفیہ، 28سالہ صائمہ اور 55سالہ رشید زخمی ہوگئے ۔واربرٹن روڈ پر کوٹ ظہور الحق سٹاپ پر تیز رفتار کار اور رکشہ میں تصادم سے 70 سالہ خورشید بی بی، 30 سالہ شازیہ، 18 سالہ وسیم، 45 سالہ نثار اور 50 سالہ اصغر زخمی ہوگئے ۔ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔