الہ آباد : دکانوں کے آگے تھڑے مسمار، بھاری جرمانے

 الہ آباد : دکانوں کے آگے  تھڑے مسمار، بھاری جرمانے

الہ آباد،تلونڈی،خانقاہ ڈوگراں(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)الہ آباد میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، چھٹی کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے سی او میونسپل کمیٹی شیخ وقاص جمیل اورپیرا فورس کے ہمراہ چوک الہ آباد کے چاروں اطراف سے تجاوزات ختم کرو ا دیں۔

مین شاہراہوں اوراور فٹ پاتھوں سے گوشت کے پٹھے ، سبزیاں، فروٹ اور سامان قبضہ میں لیکر دکانوں کے آگے پکے تھڑے مسمار کر، متعدد دکانیں ،فارمیسیزسیل ، دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو بھاری جرمانے کئے گئے ۔ انفورسمنٹ آفیسر پیرافورس وسپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول راحیل ملک نے ٹیم کے ہمراہ خانقاہ ڈوگراں میں بازاروں کا دورہ کیا۔ پیرا فورس نے تجاوزات فوری ختم کرنے بارے وارننگ دی۔ ملک راحیل نے کہا تاجر سامان دکان میں رکھیں بصورت دیگر سامان ضبط،دکانیں سیل ،بھاری جرمانے ،مقدمات کا اندراج کرایاجائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں