10ملین ٹن ٹھوس کچرا اٹھایا گیا
لاہور(آن لائن)پنجاب حکومت نے صوبے میں صفائی کے میگا پروگرام ’’ستھرا پنجاب‘‘ کے پہلے مرحلے کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔
فیز ون کے دوران صوبہ بھر میں جدید ویسٹ مینجمنٹ نظام فعال رہا اور مجموعی طور پر 10ملین ٹن سے زائد ٹھوس کچرا اکٹھا کیا گیا۔ پنجاب میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کا دائرہ کار 200سے زائد شہروں تک بڑھا دیا گیا ہے۔