ڈولفن سکواڈ 43 : ملزم گرفتار

ڈولفن سکواڈ 43 : ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے شہر بھر سے 43 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ، فیروزپور روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 42 ون ویلرز کو حراست میں لیا گیا،پتنگ بازی کے خلاف کارروائی میں فیکٹری ایریا اور شیراکوٹ سے 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں