امیگریشن کو سروس ڈلیوری مزید بہتر بنانے کی ہدایات

امیگریشن کو سروس ڈلیوری  مزید بہتر بنانے کی ہدایات

لاہور(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کر کے ڈیپارچر لاؤنج میں امیگریشن اور ڈیپارچر پراسس کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 ڈی جی ایف آئی اے نے امیگریشن کو سروس ڈلیوری مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے آف لوڈنگ کے معاملات میں شفافیت اور میرٹ پر مبنی کارروائی کا حکم دیا ۔ ڈی جی ایف آئی اے نے مسافروں کی سہولت اور دورانِ امیگریشن آسانی کیلئے اقدامات تیز کرنیکی ہدایت دیتے ہوئے مسافروں کے مسائل فوری حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ مسافروں کو بہترین امیگریشن سروس کی فراہمی ایف آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں