الخدمت خواتین ٹرسٹ کا فری میڈیکل اور آئی کیمپ
لاہور(این این آئی)الخدمت خواتین ٹرسٹ لاہور کے زیر اہتمام کرامت کالونی کمیونٹی سینٹر میں مردوں، خواتین اور بچوں کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل اور آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 500 سے زائد مریضوں کا معائنہ اور ہیپاٹائٹس سمیت مختلف بیماریوں کے تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ۔کیمپ میں مجموعی طور پر 383 جنرل اور 150آنکھوں کے مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔