پولیس گارڈز کی شہداکی قبروں پرحاضری
لاہور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ شہداء ہمارا فخرہیں۔
انہوں نے یہ بات جی پی او چوک لاہور ہائی کورٹ خودکش حملے میں شہید ہونے والے لاہور پولیس کے 16 افسران و اہلکاروں کی 18ویں برسی کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہی۔اس موقع پر پولیس گارڈز نے لاہور میں مدفون شہید کانسٹیبل نعیم الرحمان اور شہید کانسٹیبل محمد یعقوب کی قبور پر حاضری دی۔