آوارہ کتوں کے کاٹنے کی ویکسین فراہمی کیلئے درخواست دائر
لاہور (کورٹ رپورٹر)پنجاب کے ہسپتالوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کی ویکسین فراہمی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر،ینگ ڈاکٹرز نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے۔
کہ میو ہسپتال میں 14 ماہ میں کتوں کے کاٹنے پر1796 کیسز آئے جبکہ پنجاب بھر میں 6 ماہ میں ڈیرھ لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے ، دستیاب ڈیٹا کے مطابق صوبہ میں ہر روز 9 سو سے زائدکیسز رپورٹ ہوئے ، ہرسال کتوں کے کاٹنے سے 1 ہزار پاکستانی زندگی ہار جاتے ہیں۔ 2025 میں پختونخوا میں کتوں کے کاٹنے کے 87ہزا364، سندھ میں 29 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے ،پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈاگ بائٹس کی ویکسین موجود نہیں ، عدالت ویکسین یقینی بنانے کا حکم دے ۔