عوام کو ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے :سلمیٰ بٹ

عوام کو ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے :سلمیٰ بٹ

وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی کی قصور آمد، بریفنگ لی، سہولیات کا جائزہ

قصور(نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر پنجاب برائے فوڈ اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ کی قصور آمد ، اجلاس کی صدارت کی، جس میں ڈپٹی کمشنر قصور محمدآصف رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو محمد مرتضیٰ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیدایوب بخاری، اسسٹنٹ کمشنر قصورغلام فاطمہ، ایس ڈی ای او /انچارج پیرا فورس قصورغضنفر نوید اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر قصور نے رمضان المبارک میں عوامی ریلیف کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا۔اس موقع پر سلمیٰ بٹ نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان نگہبان بازاروں میں آنے والے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کے لیے اقدامات مزید موثر بنائے جائیں۔بعدازاں محترمہ سلمیٰ بٹ نے کنٹرول روم رمضان نگہبان کیمپ سائٹ رمضان نگہبان ادائیگی مراکز اور رمضان نگہبان بازار کا دورہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں