رکشہ کی موٹرسائیکل کو ٹکر، لڑکی جاں بحق ،بہن زخمی
21سالہ رمشاموقع پر ہی دم توڑ گئی، زخمی عشا کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
کاہنہ(نمائندہ دنیا)کاہنہ کے علاقہ صوئے آصل میں رکشہ کی موٹرسائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں نوجوان لڑکی جاں بحق ،بہن زخمی ہوگئی۔ کوٹ رادھاکشن کی دو بہنیں 21 سالہ رمشا اور 18 سالہ عشا اپنے باپ محمد حسین کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھیں کہ رکشہ نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی ، رمشا موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ بہن عشا زخمی ہوئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی۔