فیکٹری پر چھاپہ، سمگلڈ ایرانی دودھ کے 2500بیگ برآمد

فیکٹری پر چھاپہ، سمگلڈ ایرانی دودھ کے 2500بیگ برآمد

بیشتر بیگز زائدالمیعاد،دودھ کیساتھ مکس کرکے مارکیٹ سپلائی کیا جارہا تھا

قصور(نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی زیرنگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی، پیرا فورس ودیگر متعلقہ اداروں نے مین ملتان روڈ اڈا سراں کے قریب واقع فیکٹری پر چھاپہ مار کر ایران سے سمگل ہوکر آنے والے خشک دودھ کے تقریباً 25سو بیگ برآمد کر لئے ۔ کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ برآمد ہونے والے بیشتر دودھ کے بیگز زائدالمیعاد تھے جنہیں ملزم مبینہ طور پر دوسرے دودھ کے ساتھ مکس کرکے مارکیٹ میں سپلائی کر رہے تھے اور غیر قانونی طور پر دودھ کی پراسیسنگ اور پیکنگ کی جا رہی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نشتر رحمن لودھی نے موقع پر ہی فیکٹری کو سیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جبکہ ذمہ دار افراد کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں