وارداتیں،شہری لاکھوں روپے ،رکشہ،موٹرسائیکل سے محروم

 وارداتیں،شہری لاکھوں روپے ،رکشہ،موٹرسائیکل سے محروم

متاثرہ افراد میں غلام قدیر، عدنان، اسد، مجیب، ظہیر اور عامر شامل

قصور(نمائندہ دنیا) قصور میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔ پولیس تھانہ الہ آباد کے علاقہ بھیڑ سوڈیاں کے قریب سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر بیاسنگھ والا کے رہائشی غلام قدیر ولد محمد عمر سے 30ہزار روپے نقدی اور دو موبائل فون چھین لیے ۔ پولیس تھانہ تھہ شیخم کے علاقہ سہاری اوتاڑسے موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کاہنہ لاہور کے رہائشی محمد عدنان ولد الطاف حسین سے 12 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور اُس کے ساتھی اسد علی سے 5 ہزار روپے نقدی چھین لی۔ تھانہ صدر چونیاں کے علاقہ مولا پور سے ڈاکوؤں نے الہ آباد جانے والے مجیب الرحمن ولد جمیل احمدسے گن پوائنٹ پر 17 ہزار روپے نقدی، اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ وغیرہ چھین لی۔ تھانہ سٹی چونیاں کے علاقہ محلہ مکی شاہ سے نامعلوم چور ظہیر احمد ولد محمد صدیق جٹ کا 2 لاکھ روپے مالیت کا چنگ چی رکشہ چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ صدر قصور کے علاقہ پٹرول پمپ نزد کمال چشتی موڑ سے نامعلوم چور تحصیلدار چوک دوسہرہ گرائونڈ تحصیل وضلع قصور کے رہائشی عامر خان ولد پرویز احمد خان کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں