قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ پولیس کی کارروائی ،قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق شاہدرہ پولیس نے کارروائی کے دوران معمولی لڑائی جھگڑے پر دو سال قبل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہری کو ڈنڈوں سے تشدد کر کے بے دردی سے قتل کرنے والے پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم ارشاد کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہناہے کہ روپوش اشتہاری دو سال سے شیخوپورہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔