قرآن و حدیث ہدایت و رہنمائی کا سرچشمہ ہے : طاہر القادری
لاہور(سیاسی نمائندہ) سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن طاہر القادری نے ‘‘حضور نبی اکرم ؐ کے اخلاقِ کریمانہ’’ کے عنوان پر منعقدہ چوتھی روحانی و تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہقرآن و حدیث ہدایت و رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔
امت علوم و معارف کے ان چشموں کے ساتھ اپنا تعلق استوار کرے ۔جو معاشرہ مادیت پرستی اور ناشکری کی راہ پر چل پڑے وہ استحکام کھو دیتا ہے ،اگر ہم چاہتے ہیں کہ معاشرہ مصطفوی طریق پر چلنا شروع ہو جائے تو اپنے گھروں کو مرکز علم بناؤ اور اپنی آئندہ نسلوں کی دینی نہج پر تربیت کرو۔