عالمی یومِ گردہ کے سلسلے میں جنرل ہسپتال میں آگاہی واک

 عالمی یومِ گردہ کے سلسلے میں  جنرل ہسپتال میں آگاہی واک

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹرسے )پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ انسانی جسم میں گردے قدرت کا نہایت اہم فلٹریشن نظام ہیں جو خون کو فاسد مادوں سے صاف کر کے انسانی صحت کو برقرار رکھتے ہیں۔

 تاہم ملاوٹ مافیا نے انسانی گردوں کی صحت کو خطرات سے دو چار کردیا ہے ، غیر متوازن غذا، بدلتا طرزِ زندگی اور ماحولیاتی آلودگی نے بھی گردوں کی صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر دیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یومِ گردہ کے سلسلے میں لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ آگاہی واک کے موقع پر کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں