راشن کارڈ کے ذریعے 10 ہزار کی تقسیم کے حوالے سے جائزہ اجلاس

راشن کارڈ کے ذریعے 10 ہزار کی  تقسیم کے حوالے سے جائزہ اجلاس

لاہور (خبر نگار )کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکیج کے تحت مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے دس ہزار روپے کی تقسیم کے حوالے سے ایک آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں وائس کمشنر، ڈی جی فنانس، فیلڈ ڈائریکٹرز اور بینک آف پنجاب کے نمائندوں نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج کے تحت دس ہزار روپے کی تقسیم کے عمل سے متعلق فیڈ بیک کا جائزہ لیا گیا جبکہ فیلڈ فارمیشن اور ڈائریکٹرز کی کپیسٹی بلڈنگ کیساتھ انہیں آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں