سانحہ رائیونڈ : پولیس شہدا کی آٹھویں برسی منائی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)سانحہ رائیونڈ میں شہید ہونے والے پنجاب پولیس کے 7 افسران و اہلکاروں کی آٹھویں برسی گزشتہ روز عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب عبد الکریم نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوت قوم کا فخر ہیں اور ہم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ 2018 میں آج ہی کے دن رائیونڈ میں دورانِ ڈیوٹی خودکش حملے کے نتیجے میں پنجاب پولیس کے 7 افسران و اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے تھے ۔