لاہور سے اغوا بچہ راولپنڈی سے بازیاب، 3خواتین گرفتار
لاہور( کرائم رپورٹر)شمالی چھاؤنی کے علاقے سے اغوا ہونے والا 3سالہ بچہ راولپنڈی سے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔
شمالی چھاؤنی انویسٹی گیشن پولیس نے اغوا میں ملوث مرکزی ملزمہ سمیت اس کی دو ساتھی خواتین کو گرفتار کیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق دو خواتین نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے بچے موسیٰ کو اغوا کیا اور بعد ازاں اسے اپنی ایک ساتھی خاتون جو راولپنڈی کی رہائشی ہے کے ہاتھوں فروخت کر دیا۔