ایچ ای سی کا ڈگریوں کی تصدیق کا مکمل آن لائن نظام نافذ

ایچ ای سی کا ڈگریوں کی تصدیق  کا مکمل آن لائن نظام نافذ

لاہور(خبر نگار)ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ڈگریوں کی تصدیق کا مکمل آن لائن نظام نافذ کر دیا ہے ۔

ڈگری تصدیق کیلئے اب ایچ ای سی دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ درخواست دہندگان کو اب تصدیق کیلئے آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔اس سے قبل تصدیق کیلئے فزیکل حاضری لازمی تھی۔یکم مئی سے نیا نظام باقاعدہ طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے ۔ہر سال لاکھوں افراد ڈگریوں کی تصدیق کراتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں