گڑھی شاہو:پتنگیں ،ڈور بنانیوالی فیکٹری پرچھاپہ، مالک گرفتار

گڑھی شاہو:پتنگیں ،ڈور بنانیوالی فیکٹری پرچھاپہ، مالک گرفتار

نشتر کالونی پولیس نے چارے کی آڑ میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو پکڑ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر )گڑھی شاہو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگیں اور ڈور چرخیاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں پتنگیں، ڈور چرخیاں اور دیگر سامان برآمد کر کے خرم اور عبدالقدوس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان غیر قانونی طور پر پتنگ بازی کا سامان تیار کرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے ۔ دریں اثنا نشتر کالونی پولیس نے جانوروں کے چارے کی آڑ میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا ۔ترجمان کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر نرسری سٹاپ سے جانوروں کے چارے میں منشیات چھپا کر مطلوبہ لوکیشن پر سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس سے 1 کلو 200 گرام چرس اور 18 کلو پوست برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں