معرکہ حق: ن لیگ کی کھوکھر پیلس سے واہگہ بارڈر تک ریلی
لاہور( این این آئی) معرکہ حق کی مناسبت سے صدر مسلم لیگ (ن)لاہور سیف الملوک کھوکھر اور صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر کی زیر قیادت کھوکھر پیلس سے عظیم الشان ریلی روانہ ہوئی۔۔۔
جس کا اختتام واہگہ بارڈر پر جاکر ہوا۔رکن پنجاب اسمبلی ملک شہباز کھوکھراور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی جبکہ شرکا نے پاکستان زندہ باد اورپاک فوج پائندہ بادکے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی اور جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔