فیلڈ مارشل کا عالمی امن میں کردارکے عنوان سے سیمینار
لاہور (سیاسی نمائندہ) نجی ہوٹل میں فیلڈ مارشل کا عالمی امن میں کردار کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبد القیوم ملک، ائیر مارشل(ر) عاصم سلیمان، رئیر ایڈمرل(ر) نوید احمد رضوی، اداکار توقیر ناصر، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل اور حنا پرویز بٹ نے خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے فتح مبین پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس دن ملکی آزادی اور قومی غیرت کا تحفظ کیا گیا۔